
جن بندروں کے انگوٹھے بڑے نکلتے ہیں، ان کے دماغ بھی زیادہ بڑے ہوتے ہیں، نئی تحقیق
بندروں کے انگوٹھوں اور ان کے دماغ کے سائز کے درمیان ایک حیران کن تعلق سامنے آیا ہے، جو نہ صرف پرائمٹس کے ارتقائی سفر بلکہ انسانی دماغ کی ترقی کو سمجھنے کے لیے بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔ یونیورسٹی آف ریڈنگ کی زیر قیادت ایک نئی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ جن بندروں کے انگوٹھے ہاتھ کے تناسب سے بڑے ہوتے ہیں، ان کے دماغ، خاص طور پر نیوکورٹیکس (neocortex) کا حجم بھی غیر معمولی طور پر بڑا ہوتا ہے۔ یہ دریافت سائنسدانوں کے لیے ایک نیا زاویہ کھولتی ہے کہ ہاتھ کی مہارت اور دماغی صلاحیتوں…