
مادہ مینڈکوں کی حیرت انگیز حکمت عملی ناپسندیدہ نروں سے بچنے کیلئے مردہ ہونے کا ڈرامہ
فطرت اپنی حیرت انگیز چالوں اور مخلوقات کے انوکھے رویوں سے ہمیشہ سائنسدانوں کو حیران کرتی رہتی ہے۔ ایک تازہ تحقیق نے یورپین کامن فراگز (Rana temporaria) کی مادہ مینڈکوں کے ایک دلچسپ رویے کو اجاگر کیا ہے، جس میں وہ ناپسندیدہ نر مینڈکوں سے بچنے کے لیے ’موت کا ڈرامہ‘ رچاتی ہیں۔ اس سائنسی طور پر تصدیق شدہ رویے کو ’تھیناٹوسس‘ (thanatosis) یا ’ٹونک ایموبیلٹی‘ کہا جاتا ہے، جو مادہ مینڈکوں کی ایک چالاک حکمت عملی ہے۔ موت کا ڈرامہ رچانے کی حکمت عملی سائنسدانوں نے حال ہی میں کیے گئے ایک مطالعے میں دریافت کیا کہ یورپین کامن…